the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بیڑ(جاوید پاشاہ)آج بیڑ شہر مورچوں اور دھرنے آندولن کی آوازوں سے گونج اٹھا ،مختیف تنظیموں اور پارٹیوں کی جانب سے اپنے اپنے مطالبات کو لیکر مورچے نکالے گئے ، مہاراشٹر نونرمان سینا کی جانب سے سابقہ ممبر اسمبلی بیڑ سنیل د ھانڈے کی رہنمائی میں کسانوں کا بیل گاڑیوں سیمت مورچہ کا انعقاد کیا گیا جو بیڑ شہر کی اہم راستوں سے گذر تے ہوئے ضلع کلکٹر کے دفتر پہونچ کر جلوس میں تبدیل ہوگیا ،اس موقع پر اپنے خطاب میں سنیل دھانڈے نے کہاکہ آج کانگریس اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کے دور حکومت میں کسان پریشان حال ہے ،کم بارش کی وجہ سے قحط سالی کی صورتحال ہے حکومت بیڑ ضلع کو قحط زدہ ظاہر کرے ،کسانوں کے قرضوں کو معاف کرے ،کم بارش کی وجہ سے جو فصلوں کو نقصان پہونچا ہے ،حکومت فی ہیکٹر 25000کا معاوضہ کسانوں کو اداکرے ، بجلی کے بقایہ جات کو معاف کرے ، اسی طرح طلباء کیامتحان کی فیس حکومت معاف کرے ،اس جلسہ کو ایڈوکیٹ ریکھا تائی پھڈ نے بھی مخاطب کیا ، دوسرا مورچہ اسٹوڈنٹ یونین آف انڈیا کی جانب سے طلباء کی اسکا لر شپ کی ادائیگی ،اور تعلیم شعبہ کے خانگی ہاتھوں میں سونپے جانے



خلاف نکا لا گیا ،اس دوران طلباء کی اس تنظیم کے ارکان نے ضلع کلکٹر کے دفتر کے باہر جم کر نعرہ بازی کی ،اور ضلع کلکٹر کو مطالبات پر مبنی محضر پیش کیا ،تیسر ا احتجاجی جلوس پروفیسر سشیلا موارالے کی قیادت میں قلعہ میدان جامع مسجد سے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں نکالا گیا ،یہ احتجاجی جلوس کارنجہ ، بشیر گنج ،شیواجی مجسمہ سے ہوکر ضلع کلکٹر کے دفتر پہونچ کر جلسہ عام میں تبدیل ہوگیا ،جس کو جمیعتہ علماء بیڑ کے ضلع صدر عقیل قاسمی ، جماعت اسلامی کے طلباء ونگ کے عبدالحمید، تعمیر ملت کے ضلع صدر زکریا مدنی نے خطاب کیا ، مقررین نے نہتے فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیل کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ،اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ،اور پروفیسر سشیلہ مورالے کی ستائش کی کہ انہوں اسرائیلی ظلم کے خلاف اور مظلوم فلسطینوں کی حمایت میں احتجاجی جلوس کا انعقاد کیا ، اس موقع پر ضلع کلکٹر کے معرفت مرکزی حکومت کو مطالباتی محضر پیش کیا گیا ،اس احتجاجی جلوس کا کامیاب بنانے کے لئے پٹھان رضوان خان ، مکرم جان پٹھان ، نیئر پٹیل ،عمران جاگیردار شیخ رفیق ،اور دیگر نے کاوشیں کی ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.